پنجاب کے غریب کش بجٹ میں عوام کو نظر انداز کیا گیا ،اعجاز چودھری

پنجاب کے غریب کش بجٹ میں عوام کو نظر انداز کیا گیا ،اعجاز چودھری

لاہور(خبر نگار خصوصی)تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے پولٹیکل ایڈوائزر اعجاز احمد چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں نے بجٹ میں غریب عوا م کو سہانے خواب دکھائے ہیں، پنجاب کے غریب کش بجٹ میں عوام کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے کسان اور کاشتکار جو پنجاب کی حکومت کی عوام دشمن پالسیوں سے شدید بحران کا شکار ہوا ہے اسے بجٹ میں کسی قسم کا ریلیف نہیں دیا گیا ۔عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود پر خر چ کرنے کے بجائے اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کے لئے اربوں روپے پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں نے سستے فراڈ رمضان بازاروں کے نام پر لوٹ مار مچا رکھی ہے ان بازاروں میں ناقص اشیاء خورد نوش سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حکمرانوں نے غریب عوا م سے زیادتی کی ہے موجودہ حکمرانوں کے دور میں مہنگائی آسمانوں سے پتہ کر رہی ہے ، بجلی کی لوڈ شیڈنگ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہو رہی ہے ، میٹرو کے نام نہاد ٹھیکے داروں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے جن کی ترجیح عوام نہیں نام نہاد مصنوعی منصوبے ہیں، ان منصوبوں سے بھوکے عوام کا پیٹ تو نہیں بھرتا لیکن ان منصوبوں میں سے حکمران کھل کر مال بنا رہے ہیں ۔

اعجاز چودھری

مزید : صفحہ آخر