عمران پروزیر اعظم بننے کا بھوت سوار ہے ، عوام مستر دکرتے ہیں ،رانا ثنا ء اللّٰہ

عمران پروزیر اعظم بننے کا بھوت سوار ہے ، عوام مستر دکرتے ہیں ،رانا ثنا ء ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللّٰہ خان نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکو مت کے کسی منصوبے میں کر پشن ثابت ہو جائے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے ‘عمران خان پر ’’وزیر اعظم ‘‘بننے کا بھوت سوار ہو چکا ہے مگر انکی سیاست کو مستر دکرتے ہیں ‘بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کلین سویپ کر یگی ۔ اپنے ایک انٹر ویو میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ سیاست دانوں کے کاروبار کر نے پر کوئی پابندی نہیں ہے اور میں سو فیصدیقین سے کہتاہوں کہ (ن) لیگ کی حکو مت اور قیادت کسی قسم کی کوئی کر پشن نہیں کر رہی اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائیں اور میں یہ بھی اعلان کر تاہوں کہ اگر ہم پر ایک روپے کی کر پشن بھی ثابت ہو جائے تو ہم سیاست چھوڑ دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں کوئی دھاندلی ہوئی اور نہ ہی عمران خان اور تحر یک انصاف کے پاس کوئی ثبوت ہے ‘عمران خان عام انتخابات سے لیکر اب تک قوم سے جھوٹ بول رہی ہے اور احتجاجی دھر نوں کے وقت وہ دھاندلی کے متعلق ثبوتوں کی بات کرتے رہے ہیں مگر آج تک جوڈیشل کمیشن میں ایک بھی دھاندلی کا ثبوت پیش نہیں کر سکے بلکہ صرف دھاندلی کا شور مچار رہے ہیں مگر قوم انکے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔
رانا ثناء

مزید :

صفحہ آخر -