ڈیرہ اسما عیل خان،کچرے میں آگ لگنے سے دھماکہ، 5 دستی بم برآمد

ڈیرہ اسما عیل خان،کچرے میں آگ لگنے سے دھماکہ، 5 دستی بم برآمد

ڈیرہ اسما عیل خان ( آئی این پی )ڈیرہ اسما عیل خان میں اتوار کو تھانہ صدرکی حدودمیں سی آربی سی کالونی سے ڈیڑھ کلومیٹردورپولیس حوالدارمحمداقبال کے گھرکے قریب موجودعرصہ درازسے جھاڑیاں اورکچراکواہل خانہ نے صاف کرنے کیلئے آگ لگائی۔اس دوران کچرے میں موجودایک دستی بم دھماکے سے پھٹ گیا۔واقعہ کی اطلاع پرڈی ایس پی صدرعمردرازخان‘ایس ایچ اوصدرسیف الرحمن‘بم سکواڈعملہ اور پولیس نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے۔بم سکواڈعملہ نے موقع سے مزیدپانچ دستی بم بھی برآمدکرکے ناکارہ بنادےئے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس کی طرف سے مختلف اوقات میں کئے گئے آپریشنزکی وجہ سے نامعلوم دہشتگردوں نے ان دستی بموں کوکچرے میں عرصہ درازسے چھپارکھاتھاجسکی وجہ سے یہ دستی بم زنگ آلودہوچکے تھے۔

بم برآمد

مزید : صفحہ آخر