یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہو گا
لاہور(وقائع نگار)وفاقی حکومت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہو گا۔واضح رہے کہ گزشتہ سال کے مقابلہ میں یو ٹیلیٹی سٹور وں پر دی جانے والی سبسٹڈی میں پچاس کروڑ روپے کی کمی کر دی ہے اور رواں سال حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان میں 18 اشیاء خورد و نوش پر ڈیڑھ ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز 18 جون سے ہو گا اور رمضان ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر 18 اشیاء خورد و نوش پر سبسڈی دی گئی ہے جس میں آٹے پر چار روپے فی کلو‘ چینی پر 5 روپے‘ گھی پر 8 روپے‘ دالوں پر 10 روپے فی کلو سبسڈی ہے۔
یوٹیلٹی سٹورز