جدہ،300 کلو وزنی خاتون شہری دفاع کی مخصوص گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل

جدہ،300 کلو وزنی خاتون شہری دفاع کی مخصوص گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل

جدہ (بیورو رپورٹ) 300 کلو وزنی خاتون کو شہری دفاع کی مخصوص گاڑی کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ہلال الاحمر کی کوشش کارگر ثابت نہ ہوسکی، سبق نیوز کو تفصیلات بتاتے ہوئے مریضہ کے بھانجے نے کہا کہ اس کی خالہ کے یہاں کوئی اولاد نہیں جبکہ خالہ خود بیمار اور ضعیف ہیں۔ خالہ کی طبیعت کچھ دنوں سے ناساز تھی مگر اس وقت حالت مزید گھمبیر ہوگئی جب ان کے پاؤں سوچ گئے اور وہ چلنے پھرنے سے معذور ہوگئیں۔ خالہ کی حالت بگڑنے پر ہلال الاحمر کی امداد حاصل کی گئی تاکہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جاسکے۔ ہلال الاحمر کے اہلکاروں نے جب خالہ کی جسمانی حالت دیکھی تو انہوں نے یہ کہہ کر معذرت کرلی کہ اتنی فربہ خاتون کو ایمبولینس میں نہیں لے جایا جاسکتا کیونکہ ان کے سائز کا کوئی سٹریچر مہیا نہیں ہے۔ ہلال الاحمر کے انکار پر حالت مجبوری شہری دفاع کی مدد حاصل کی گئی جنہوں نے مخصوص گاڑی پر خاتون کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید : صفحہ آخر