سینٹرل جیل ساہیوال میں دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

سینٹرل جیل ساہیوال میں دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری

ساہیوال(بیورورپورٹ)سینٹرل جیل ساہیوال میں قید دو مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری 17جون کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق 2002میں مجرم فیاض احمد نے مانگٹا نوالا میں دیرینہ دشمنی کی بناپر ایک زمیندار محمد اصغر کو قتل کر دیا تھا جس کے ڈیتھ وارنٹ ڈسٹرکٹ سیشن جج فیصل آباد نے جاری کر دئیے ہیں جبکہ 2004میں مجرم صغیر احمد نے تھانہ ڈنگہ ضلع گجرات میں خاندانی رنجش پر عثمان اعظم کو قتل کر دیا تھا جس کے ڈیتھ وارنٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج گجرات نے جاری کر دئیے ہیں جو کہ سپرٹینڈنٹ جیل کو موصول ہو چکے ہیں دونوں مجرموں کی تمام رحم کی اپیلیں خارج ہو چکی ہیں مجرموں کی ان کے ورثاء سے آخری ملاقات 16جون کو کروائی جائے گی جس کے بعد دونوں مجرموں کو 17جون صبح ساڑھے 4بجے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ۔

ڈیتھ وارنٹ

مزید : صفحہ آخر