نادرا کا بیان ، وزارت داخلہ نے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا

نادرا کا بیان ، وزارت داخلہ نے بیان کا سختی سے نوٹس لے لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نادرا کے بیان پر سختی سے نوٹس لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نادرا پر جھوٹ پر مبنی رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں رپورٹ جمع کروانے کا الزام لگایا تھا جس پر نادرا نے وضاحتی بیان جاری کیا تھا ۔ وزیر داخلہ نے نادرا حکام کو ہدایات جاری کی ہیں کہ نادرا سیاستدانوں کے انفرادی بیانات کا نوٹس نہ لے ۔اس کے علاوہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے نادرا کوسختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ نادرا کسی سیاستدان کے بیان کا جواب نہیں دے گا ۔

مزید :

صفحہ آخر -