ملک کے مختلف علاقوں میں آج کہیں بارش ،کہیں موسم گرم رہے گا

ملک کے مختلف علاقوں میں آج کہیں بارش ،کہیں موسم گرم رہے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار)محکمہ مو سمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہا۔ تاہم ہزارہ، گوجرانوالہ ، لاہور ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ٹوبہ ٹیک سنگھ 05 ملی میٹر،جبکہ جھنگ 04 ، بالاکوٹ اور اوکاڑہ 02 ، سیالکوٹ اور ساہیوال 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں47 جبکہ دادو 46، لاڑکانہ، کوٹ ادو، جیکب آباد، موہنجوداڑو 45، بہاولنگر، دالبندین، سکھر، شہید بینظیر آباد، روہڑی، رحیم یار خان 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
موسم

مزید :

صفحہ آخر -