چوہنگ پولیس نے بدنام بکیا سمیت 11ملزمان کوگرفتار کرلیا

چوہنگ پولیس نے بدنام بکیا سمیت 11ملزمان کوگرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرائم سیل) چوہنگ پولیس کی بڑی کارروائی، شہر کے بدنام ترین بکیا کو 11ملزمان سمیت گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضہ سے ایک لاکھ روپے ، 80ٹیلی فون سیٹ سمیت دیگر سامان قبضہ میں لے لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او چوہنگ جاوید صدیق نے خفیہ اطلاع پر ا زمیر ٹاؤن میں چھاپہ مار کر یاسر بروسٹ کے مالک حاجی ناصر سمیت ملزمان احمد فیروز ، عاطف ، مہروز ، اطہر ، اویس ، کامران بلال ، ابرار،نعمان اور منان کوگرفتار کرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک لاکھ روپے نقدی80ٹیلی فون سیٹ ، 5لیپ ٹاپ ، 6کیمپوٹر، 2ایل سی ڈی ، 6ٹیپ ریکارڈر قبضہ میں لے لئے ہیں ۔ ایس ایچ او چوہنگ جاوید صدیق کے مطابق ملزمان گھوڑا ریس اور میچ پر جوا کھیلتے ہیں ۔حاجی ناصر شہر کا سب سے بڑا بکیا ہے، پورے شہر کا جوا اسکے گرد گھومتا ہے ۔ایس ایچ او نے مزید بتا یا کہ ملزمان کی گرفتار ی کے بعد ہمیں انکو رہا کرنے کے لیے لاتعدادٹیلی فون کالز موصول ہو چکی ہیں ۔

مزید :

علاقائی -