حکمرانوں کی نااہلی،پاکستان آج بحرانستان بن چکا ہے ،چودھری سرور

حکمرانوں کی نااہلی،پاکستان آج بحرانستان بن چکا ہے ،چودھری سرور

لاہور(خبر نگار خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ہم ملک کو کر پٹ ‘نااہل حکمرانوں اور بحرانوں سے نجات دلانے کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں‘ حکمران انتخابی وعدوں پر عمل کی بجائے ’’ڈنگ ٹپاؤ‘‘سیاست کر رہے ہیں ‘ملک میں حقیقی تبدیلی سے ہی کر پشن ‘مہنگائی ‘بے روزگاری جیسے اقدامات کا مکمل خاتمہ ہو گا ۔وہ اپنے دفتر میں تحصیل جڑنوالہ سے (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق ناظمین اور کونسلرز میاں احمد عظیم ‘امتیاز مسیحی ‘سروری بیگم‘طاہرہ زنیب ‘رانا محمد عثما ن ایڈوکیٹ ‘علی شیر کمبوہ ایڈ وکیٹ ‘ملک محمد عمر ‘عدیل احمد ایڈوکیٹ ‘تاجربرداری کے زاہد انصار‘شیخ گڈو سمیت30سے زائد سابق بلدیاتی نمائندوں کی تحر یک انصاف میں شمو لیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ۔تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ نااہل اور بے حس حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان آج تر قی کی راہ پر گامزن ہونے کی بجائے بحرانستان بن چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہاتھ مضبوط کر نے کیلئے جو لوگ بھی تحر یک انصاف میں شامل ہو رہے ہیں وہ اصل میں ملک کو بحرانوں اور نااہل حکمرانوں سے نجات دلا کر ملک کو تر قی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر نا چاہتی ہے اور ایسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں جہاں انصاف ‘آئین وقانون کی حکمرانی کا بول بالا ہو جائے ۔

چودھری سرور

مزید : صفحہ آخر