ڈسکہ:شہری نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون سے محروم

ڈسکہ:شہری نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)ڈکیتی چوری کی دو مختلف وارادتوں میں شہری نقدی ،طلائی زیورات ،موبائل فون سے محروم واقعات کے مطابق سیالکوٹ کا رہائشی محسن اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار کام کے سلسلہ میں جا رہا تھا کہ جب وہ لدھڑ چوک چوک کے قریب پہنچے تو وہاں پر پہلے سے ناکہ لگائے کھڑے دو کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر ان سے نقدی ،طلائی زیورات اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جبکہ موضع جیسروالہ کا رہائشی محمد عمران ساہی اپنی ہمشیرہکے گھر موضع سوہاوہ میں آیا ہوا تھا وہ اہلخانہ کے ہمراہ مکان کی چھت پر سوئے ہو ئے تھے کہ چور گھر میں داخل ہو کر نقدی56000روپے چرا کر لے گئے۔
پتہ جوئی کر نے پر معلوم ہوا کہ چوری ملزمان شبیر حسین اورعلی رضا نے کی ہے تھانہ سٹی پولیس مقدمہ درج کر کے مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -