تحریک انصاف نے نادرا اور اسکے چیئرمین پر دباؤ ڈالا، ترجمان نادرا
اسلام آباد (آئی این پی) ترجمان نادرا قمر النورنے تحریک انصاف کے نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، درحقیقت تحریک انصاف کی قیادت نے مذموم مہم سے نادرا اور اس کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا، پی ٹی آئی کی قیادت نے نادرا کے ملازمین کو احتجاج پر اکسایا۔ اتوار کو ترجمان نادرا قمر النور نے تحریک انصاف کی طرف سے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت نے نادرا ایمپلائز یونین کو رجسٹریشن سنٹر بند رکھنے پر اکسایا، چیئرمین نادرا نے الیکشن ٹربیونل میں اپنی رپورٹ کا کامیابی سے دفاع کیا، ضمنی رپورٹ کی شفافیت کے بارے میں تحریک انصاف کے تاثر کو مسترد کرتے ہیں،39 حلقوں کے بارے میں رپورٹس متعلقہ ٹربیونلز میں جمع کرائی جا چکی ہیں، حلقہ این اے 122 پر ضمنی رپورٹ فریقین کی درخواست پر ٹربیونل میں جمع کرائی گئی ہے۔ ترجمان نادرا نے کہا کہ نادرا حساس قومی ادارہ اور پاکستانیوں کے ریکارڈ کا محافظ ہے، تحریک انصاف کا نادرا پر حکومتی دباؤ کے موقف کو مسترد کرتے ہیں، نادرا پر حکومت کا کوئی دباؤ نہیں، درحقیقت تحریک انصاف کی قیادت نے مذموم مہم سے نادرا اور اس کے چیئرمین پر دباؤ ڈالا، پی ٹی آئی کی قیادت نے نادرا کے ملازمین کو احتجاج پر اکسایا۔
ترجمان نادرا