جوہرٹاؤن، ون ویلنگ کرتے ہوئے طالب علم گرکر جاں بحق ہوگیا

جوہرٹاؤن، ون ویلنگ کرتے ہوئے طالب علم گرکر جاں بحق ہوگیا

لاہور(کر ائم سیل ) جوہرٹاؤن کے علاقہ جی بلاک میں ون ویلنگ کرتے ہوئے طالبعلم گرکر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ فیروز پور روڈ کا رہائشی بیس سالہ طالبعلم فیضان اپنی موٹر سائیکل پر ون ویلنگ کررہا تھا کہ اچانک موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث بے قابوہوکر فٹ پاتھ سے جاٹکرائی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ۔دوستوں نے اسے زخمی حالت میں جنرل ہسپتال میں پہنچایا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ گھر میں موت کی اطلاع ملتے ہی کہرام مچ گیا، ماں صدمے سے نڈھال ہوگئی۔ اس سلسلہ میں پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کروانے سے انکار کردیا تھا جس کی وجہ سے لاش ان کے حوالے کردی ہے۔

مزید : علاقائی