نامعلوم خاتون نومولود بچی کو سروسز ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئی

نامعلوم خاتون نومولود بچی کو سروسز ہسپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گئی

لاہور(کر ائم سیل ) سروسز ہسپتال میں نامعلوم خاتون نومولود بچی کو وارڈ میں چھوڑ کر فرار ہو گئی، ہسپتال انتظامیہ نے بچی کو بے اولاد جوڑے کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ سروسز ہسپتال میں گزشتہ روز ایک خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوئی جسے وہ رات گئے لیبر روم میں پڑے بنچ پر لٹا کر غائب ہو گئی ۔بچی کے رونے کی آواز سن کر ہسپتال کے عملے نے انتظامیہ کو اطلاع دی، کافی کوششوں کے بعد بھی خاتون کا کوئی سراغ نہ مل سکا ۔اس دوران کسی مریض کی عیادت کے لئے آنے والے گھوڑے شاہ کے رہائشی ریاض نامی شخص نے بچی کو گود لینے کی خواہش ظاہر کی جس کے بعدانتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد بچی اس کے حوالے کر دی۔

مزید : علاقائی