ڈسکہ:کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)دوران کام کرنٹ لگنے سے 25سالہ نوجوان جاں بحق واقعات کے مطابق موضع کنڈن سیان کا رہائشی25سالہ نوجوان عرفان جو کہ الیکٹرک مکینک ہے گذشتہ روز ڈسکہ میں کسی کے گھر کام میں مصروف تھا کہ اچانک کرنٹ لگنے سے جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کے لیئے سول ہسپتال لایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا جسے موضع کنڈن سیان میں نماز جنازہ کے بعد سپردخاک کر دیا گیا ۔