مانگا منڈی،مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر،معمرخاتون جاں بحق

مانگا منڈی،مسافر وین کی موٹر سائیکل کو ٹکر،معمرخاتون جاں بحق

مانگا منڈی (نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی میں موٹر سائیکل اور مسافر وین میں ٹکر، موٹرسائیکل پر سوار 60سالہ خاتون موقع پر جاں بحق، 2افراد شدید زخمی ،پانچ سالہ بچہ حادثے میں محفوظ رہا ۔تفصیلات کے مطابق محمد اسلم موٹرسائیکل پر اپنی 60سالہ ساس حنیفہ بی بی، بیوی جمیلہ بی بی اور اپنے بچہ کولے کر مانگا گاؤں اپنے رشتہ داروں کو ملنے کیلئے جارہا تھا۔ رائیونڈ روڈ کو جانے والی تیز رفتار مسافر وین پیر عبدالقادر شاہ کے دربار کے نزدیک ٹریکڑ ٹرالی کو اوورٹیک کرنے لگی اور موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 60سالہ حنیفہ بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی، 25سالہ محمد اسلم اور اس کی بیوی جمیلہ بی بی کے بازو ٹوٹ گئے جبکہ 5سالہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا۔زخمیوں کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت رکشہ پرریسکیو کرتے ہوئے رورل ہیلتھ سنٹر مانگا منڈی پہنچایا ۔جائے حادثہ پرموجود افرادنے بتایا کہ حادثے کے وقت پولیس اہلکارقریب ناکہ لگا کر کھڑے تھے ۔انہوں نے تعاقب کرکے ڈرائیور کو پکڑنے کی کوشش ہی نہیں کی اور اسے موقع سے فرار کروادیا ۔موقع پر موجودہ لوگوں نے تھانہ مانگا منڈی پولیس کی لاپرواہی اوربے حسی پر زبردست احتجاج کیا ہے۔

مزید : علاقائی