شیخوپورہ:ڈاکوؤں کی اہلخانہ کورسیوں سے باند ھ کر لوٹ مار

شیخوپورہ:ڈاکوؤں کی اہلخانہ کورسیوں سے باند ھ کر لوٹ مار

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں چوری اورڈاکوؤں کا نان سٹاپ ڈاکہ پروگرام تیزی سے جاری،تھانہ صدر کے علاقہ چیچوں کی ورکاں میں درجن کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار اشفاق ورک کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کرمردوخواتین پر ساری رات تشدد کرنے کے بعد رسیوں سے باند ھ دیا اور اسلحہ کی نوک پرساڑھے22تولہ طلائی زیورات، 3لاکھ روپے نقدی اور درجن کے قریب قیمتی موبائل فونز چھین لیے اور نماز فجر کے بعد ڈاکو ناشتہ کرکے فرار ہوگئے،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ عبدالمالک کے قریب3مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے کار سوار عاصم جمیل کو یرغمال بنا کر 15ہزار روپے نقدی ،موبائل فون اور کار کی چابیاں چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ صدر کے علاقہ جنڈیالہ شیر خان جی ٹی روڈ پر 5مسلح ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر راہگیروں رانا طارق وغیرہ سے70ہزار روپے کے کرنسی نوٹ،موبائل فونز اور دیگر سامان لوٹ لیا،اسی تھانہ کی علاقہ مرزا ورکاں کے قریب 4مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار ندیم احمد کو یرغمال بنا کر50ہزار روپے نقدی اور موبائل فونز چھین لیے،تھانہ سٹی فاروق آباد کے محلہ دار السلام میں یوسف،بینامین،بلال،ابوبکر،شیخ زین، قاسم، اورتسلیم بی بی سمیت15سے زائد مسلح افراد نے مکان کے قبضہ کرنے کی پاداش میں زمیندار اسد یعقوب کے گھر میں داخل ہوکر بیوہ فرزانہ بی بی اوراسکے بچوں کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد1تولہ طلائی زیور اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ہم واقعہ کی تفتیش کررہے ہیں

مزید : علاقائی