شیخوپورہ:مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق 3 زخمی

شیخوپورہ:مختلف واقعات میں خاتون سمیت 4افراد جاں بحق 3 زخمی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)گردونواح میں مختلف واقعات کے نتیجہ میں1خاتون اور بچے سمیت4افراد جاں بحق جبکہ3افراد شدید زخمی ہوگئے،تھانہ صدر کے علاقہ دربار رنگ علی کے قریب موٹر سائیکل سوار موبائل کال سننے کے دوارن ٹرک سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگیا جبکہ خاتون صفیہ بی بی موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگئی زخمی ہونے والا سجاول مسیح ڈیرہ ملاسنگھ کا رہایشی بیان کیاگیا ہے،تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ ننگل ساہداں سے لاپتہ ہونے والے 9سالہ بچے اسد علی کی نعش پانی کے قریبی جوہڑ سے برآمد ہوگئی ہے جسکے جسم پر کسی قسم کے نشانات نہ ہیں پولیس مصروف تفتیش ہے،تھانہ بھکھی کے علاقہ فیصل آباد روڈ نواں کوٹ کے قریب تیزرفتار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار نمبری460اسلام آبادکو کچل ڈالا جسکے نتیجہ میں ارشد علی ساہی شدید مضروب ہوگیا جسکو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے مضروب ارشد علی مکئی460کارہایشی بیان کیا جاتا ہے،تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ سٹاپ ٹالی والا کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ نمبری6336ایل ایکس ایم سوار وقاص مسیح بے قابو ہوکر سامنے سے آنے والی بس نمبری9860ایف ایس اے سے ٹکر گیا جسکے نتیجہ میں وقاص مسیح بری طرح زخمی ہوگیا جسکو ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ بس کاڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا مضروب وقاص مسیح رانا ٹاؤن لاہور کا رہایشی بیان کی جاتا ہے۔

مزید : علاقائی