گجرات:خاتون قتل ‘5 سالہ بچہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

گجرات:خاتون قتل ‘5 سالہ بچہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ٍگجرات (بیورورپورٹ)گجرات میں مختلف واقعات کے دوران خاتون قتل ‘ پانچ سالہ بچہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقے میں پہلے واقعہ کے دوران گھریلو تنازعہ پر خاوند نے مشتعل ہو کر اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھانہ رحمانیہ کے علاقے موسی کمالہ کے قریب دوسرا واقعہ پیش آیا جہاں ماموں بھانجا ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئے پانچ سالہ معصوم بچہ کامران اپنے ماموں کے ہمراہ موٹر سائیکل کی ٹینکی پر بیٹھ کر سفر کر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث دونوں گر گئے جس سے بچہ جاں بحق ماموں شدید زخمی ہو گیا ۔

مزید : علاقائی