ٹریفک ڈسپلن اور مثبت رویہ مہذب اقوام کی پہچان ہوتی ہے،محمد سلیم بھٹی

ٹریفک ڈسپلن اور مثبت رویہ مہذب اقوام کی پہچان ہوتی ہے،محمد سلیم بھٹی

لاہور (کرائم سیل )مہذب اقوام کی پہچان انکے قومی شاہرات پر ٹریفک ڈسپلن اور مثبت رویے سے ہوتی ہے۔اور یہی مثبت عوامل ٹریفک حادثات کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس محمد سلیم بھٹی نے بابو صابو کمپلیکس لاہور میں روڈ سیفٹی تھیم پارک کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ڈی آئی جی زونل کمانڈر مرزا فاران بیگ، ڈی آئی جی اشرف زبیر صدیقی، ایس ایس پی مسرور عالم کلاچی، ایس ایس پی غلام جعفر، ایس ایس پی اطہر وحید، سیکٹر کمانڈر عبدالخلیل،پٹرولنگ افسران سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے شرکت کی آئی جی سلیم بھٹی نے کہا کہ روڈ سیفٹی تھیم پارک بچوں میں ابتدائی عمر سے ہی روڈسیفٹی آگاہی پیدا کرنے میں بنیادی کردار ادا کرے گا۔اس تھیم پارک میں روڈ سیفٹی ایجوکیشنل پروگرامزاسطرح ڈیزائن کیے گئے ہیں جو ٹریفک سیفٹی کے ہر فیکٹر ، جس میں پیدل روڈ کراسنگ سے ڈرائیور تک ہر عمل میں انتہائی مثبت اقدام کرے گاآئی جی سلیم بھٹی نے کہا کہ روڈ سیفٹی تھیم پارک بچوں میں روڈ سیفٹی کے پروگرام کا مکمل پیکج ہوگا ۔

مزید : علاقائی