لو میرج کرنے والی خاتون کی رسی سے لٹکتی لاش گھر سے برآمد

لو میرج کرنے والی خاتون کی رسی سے لٹکتی لاش گھر سے برآمد

لاہور(کرائم سیل) قتل یا خودکشی ، اچھرہ کے علاقے میں ایک سال قبل لو میرج کرنے والی 21 سالہ خاتون کی رسی سے لٹکتی لاش گھر سے برآمد ، پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں منتقل کر دیا۔ متوفیہ کے رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اچھرہ کے علاقے علی روڈ کی رہائشی 21سالہ پروین نے ایک سال قبل ظہور نامی شخص سے اپنی پسند کی شادی کی تھی اور اچھرہ میں کرائے کے مکان میں رہ رہی تھی ۔گزشتہ روز پروین نے نامعلوم وجوہات کی بنا ء پر پنکھے پرپھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر پنکھے سے لٹکتی لاش کو اتار کر حالات مشکوک ہونے پر پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے میں بھجوا دی ۔پولیس کے مطابق یہ خودکشی ہے یا قتل ،تفتیش اور پوسٹمارٹم رپورٹ آْنے پر ہی معلوم ہوگا۔البتہ متوفیہ کے شوہر سے تفتیش کی جا رہی ہے، جلد ہی اصل حقائق منظر عام پر آ جائیں گے۔

مزید : علاقائی