مانگا منڈی، 65سالہ شخص کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، ملزمان فرار

مانگا منڈی، 65سالہ شخص کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ، ملزمان فرار

مانگا منڈی ( نمائندہ خصوصی) مانگا منڈی رائیونڈ روڈ بستی نہر پل پر صبح 9بجے دن دیہاڑے 65سالہ شخص کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیااورملزمان موقع سے فرار ہو گئے، بتایا گیا ہے کہ پولیس اطلاع ملنے کے باجودہ موقع پر ایک گھنٹہ بعد پہنچی ۔تفصیلات کے مطابق قتل ہونے والا محمد حسین چاہ تمولی کا رہائشی تھا، اس کا بھائی لیاقت علی پنجاب پولیس میں بطور سپاہی ملازم ہے اور ڈیوٹی لاہور سمن آباد میں کرتا ہے۔ لیاقت علی نے بتایا کہ ہمارے والد حسن دین نے 16مرلہ کا پلاٹ بستی نہر پل میں تقریباً25سال قبل خرید ا تھا۔ والد کے فوت ہونے کے بعد وہ پلاٹ تمام بہن بھائیوں کے نام منتقل ہو چکا تھا ۔جئے کا ٹبہ کی جٹ برداری کے ساتھ ہمارے بھائی محمد حسین کا ایک مرلہ پلاٹ کا تنازع چل رہا تھا ۔ مجھے ابھی قتل کرنے والے ملزمان کے ناموں کا علم نہیں ہے ،یہ ضرور پتہ ہے کہ میرے بھائی کو جٹ برادری نے ہی قتل کیا ہے۔ تھانہ مانگا منڈی کے انچارج عطاء اللہ نے بتایا کہ ورثاکی طرف سے ابھی تک کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ،ا ن کے لواحقین نے جو درخواست دی اور اس میں قتل کرنے والوں کے نام درج ہوئے تو ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جائے گا ۔متقول محمد حسین کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال لاہور پہنچا دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی