مصطفےٰ ٹاؤن: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 30سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ، لاش ویرانے میں پھینک کر فرار

مصطفےٰ ٹاؤن: نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 30سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ، لاش ...

لاہور(کر ائم سیل)مصطفی ٹاؤن کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 30سالہ نو جوان کو قتل کردیااور لاش ویرانے میں پھینک کرفرارہوگئے ،لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نیّ لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کر وادی جس کی بعد ازاں زبیرکے نام سے شناخت ہو گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق اقبال ٹاؤن کے رہائشی زبیر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور اس کی لاش ویرانے میں پھینک دی ۔لوگوں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی، پو لیس نے لاش قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کر وادی ۔پولیس کے مطابق مقتول کے لو احقین کو اطلاع دے دی گئی ہے ،ان کی طرف سے درخواست موصول ہو نے پرمزید کا رروائی کی جا ئے گی۔

مزید : علاقائی