صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیوات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی دارالحکومت: ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ، زیوات اور ...

لاہور(کرائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعددوارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،زیورات اور دیگر قیمتی اشیاسے محروم کردیا ۔ذرا ئع کے مطابق جنوبی چھاؤنی کے رہائشی ارشد کے گھر سے تین ڈاکو7لاکھ ،شمالی چھاؤنی کے رہا ئشی منظورکے گھر سے تین ڈاکو ساڑھے پانچ لاکھ کی نقدی اورزیورات لوٹ کرفرارہو گئے۔فیصل ٹاؤن میں ریاض کے گھر سے ڈاکو 6لاکھ ،ساندہ میں مہر فیاض علی کے گھرسے3ڈاکو ساڑھے چار لاکھ ، مغلپورہ میں مہربان کے گھر سے دو ڈاکو ساڑھے تین لاکھ،ہربنس پورہ میں منیر شاہ کے گھر سے اڑھائی لاکھ کی نقدی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کرلے گئے۔ڈاکوؤں نے ڈیفنس اے میں منظور سے 5لاکھ،غالب مارکیٹ میں احمد بخش سے 70 ہزار،شاہدرہ میں عامر سے 55ہزار،جوہر ٹاؤن میاں پلازہ کے سامنے افضل سے 67ہزار،ساندہ کے علاقہ میں مین روڈ پر واقع شادی ہال کے قریب عمران سے 35ہزار ،ہنجروال میں عبدالرشیدسے 92ہزار ،شفیق آباد میں زاہد سے18ہزار ،غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ سکیم کے فیض سے 17ہزار روپے اور موبائل جبکہ اقبال ٹاؤن نیلم بلاک میں فاروق سے37ہزار روپے اور موبائل چھین لئے۔علاوہ ازیں ساندہ سے شرافت ،شفیق آباد سے منیر،گوالمنڈی سے مزمل،اقبال ٹاؤن سے شہزاد،مو چی گیٹ سے راشد ،ہنجروال سے منورکی مو ٹر سا ئیکلیں اور گلشن اقبال سے طارق ،مزنگ سے سرفراز اور راوی روڈ سے پرویز کی گا ڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی