پاکستان کامیاب ضرب عضب کے باعث ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے ‘ نواز شریف

پاکستان کامیاب ضرب عضب کے باعث ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے ‘ نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (اے پی پی،آن لائن ) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کامیاب ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ قوم افواج پاکستان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی جن کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے پوری قوم اور افواج پاکستان کو ضرب عضب آپریشن کا کامیاب ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد دی ہے اور کہا کہ ضرب عضب دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس پْرخطر محاذ پر لڑنے والے اپنے آج کو قوم کے مستقبل پر قربان کر رہے ہیں۔ ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے جن ماؤں نے بیٹوں اور جن بہنوں نے بھائیوں کی قربانی دی، قوم کو ان پر فخر ہے اور جن بیویوں نے اپنے شوہروں کی اس جنگ میں قربانی دی، قوم ان کے حوصلے کی داد دیتی ہے۔ کامیاب ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے پاکستان ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ آج کے دن پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے

مزید :

صفحہ اول -