این اے 122: سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

این اے 122: سپلیمنٹری رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کا فیصلہ آج سنایا جائیگا

لاہور(آن لائن)الیکشن ٹریبونل نے این اے 122سے متعلق چیئرمین نادرا کی سپلیمنٹری رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بنانے یانہ بنانے پرفیصلہ محفوظ کرلیا ہے ،فیصلہ آج پیر کوسنایاجائیگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کو الیکشن ٹریبونل میں این اے122میں مبینہ دھاندلی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین نادرا نے بتایا کہ نادرا رپورٹ پرجواعتراضات تھے وہ ختم کرکے سیپلیمنٹری رپورٹ جمع کروادی گئی ہے۔سیپلمنٹری رپورٹ عمران اورسردارایازصادق کے وکلا کے اعتراضات کے بعد تیار کی گئی ہے جس میں تمام حقائق واضح کردئیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 99اعشاریہ93فیصد ووٹ درست ہیں جبکہ پہلی رپورٹ کے مطابق این اے 122 میں عام انتخابات کے دوران ایک لاکھ 84 ہزار 151 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے جن میں سے 73 ہزار 478 انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق ہوئی۔ 570 ووٹرزحلقے میں رجسٹرڈ ہی نہیں تھے اور 255 ووٹوں پر دوہرے شناختی کارڈ نمبر پائے گئے، اسکے علاوہ 370 ووٹوں پر شناختی کارڈ نمبر واضح نہیں تھا جبکہ ایک ہزار 715 کاو?نٹر فائلز پر فنگرپرنٹس بھی موجود نہیں۔

مزید : صفحہ اول