’سیو دی چلڈرن‘ کو پاکستان میں دوبارہ کام کرنیکی اجازت مل گئی

’سیو دی چلڈرن‘ کو پاکستان میں دوبارہ کام کرنیکی اجازت مل گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بین الاقوامی تنظیم سیو دی چلڈرن کے پاکستان میں دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے دباؤ بڑھا تو حکومت نے اس کے سامنے سرِ تسلیمِ خم کر دیا۔ این جی او کے افسروں نے مختلف سیاست دانوں اور بیوروکریٹس سے رابطے کئے جس کے بعد وزارت داخلہ نے نیا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں سیو دی چلڈرن کی بندش کے حکم کو تاحکم ثانی موخر کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا تھا کہ این جی او پر پابندی اس لئے عائد کی گئی کیونکہ وہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے مجوزہ دائرہ کار سے باہر کام کر رہی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق اس پابندی سے پاکستان میں کام کرنے والی این جی اوز اور عالمی دنیا کو پیغام دیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی پر کسی صورت سمجھوتا نہیں کیا جائیگا۔

مزید :

صفحہ اول -