خیبر پختونخوا کا مالی سال 2015-16ء کابجٹ آج پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا کا مالی سال 2015-16ء کابجٹ آج پیش کیا جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (آن لائن) خیبر پختونخوا کا مالی سال 2015-16ء کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا بجٹ کا حجم 4 کھرب 67 ارب روپے کے لگ بگ ہوگا ۔ بجٹ کا تقریباً ایک فیصد حصہ تعلیم پر خرچ کیاجائے گا ۔ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن 10فیصد بڑھانے کی تجویز ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں آج مالی سال 2015-16ء کا بجٹ پیش کیا جائے گا صوبائی وزیر خزانہ مظفر طیب بجٹ پیش کرینگے خیبر پختونخوا کے مالی سال 2015-16ء کے بجٹ کا حجم 467 ارب رکھا گیا ہے بجٹ میں تعلیم کے لیے ایک کھرب روپے رکھنے کی تجویز کی گئی ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 150 ارب ، صحت کے شعبے میں 24ارب رکھے گئے ہیں ۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سستا گھی اور آٹا سکیم شروع کی جائے گی اور اس کے لیے پانچ ارب مختص کئے جائینگے صوبائی حکومت نے صوبے میں گندم پر بھی سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے ارو اس کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں دو ارب روپے مختص کئے جائینگے صوبے میں امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے 35ارب روپے مختص کئے گئے ہیں

مزید :

صفحہ اول -