وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ، حکومتی کوششوں کی تعریف

وزیر خزانہ سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ، حکومتی کوششوں کی تعریف

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر نے ملاقات کر کے اہداف کے حصول کیلئے حکومتی کوششوں کی تعریف کی، وزیر خزانہ نے بجلی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اتوار کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر سبین میسود نے ملاقات کی۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے اور معاشی ترقی سے متعلق پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : صفحہ اول