روزگار کے وسیع مواقع غیر ملکی محنت کشوں کا پاکستان کی طرف رجحان پیدا ہو گیا

روزگار کے وسیع مواقع غیر ملکی محنت کشوں کا پاکستان کی طرف رجحان پیدا ہو گیا

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اب تک پاکستانیوں کو روز گار کے لئے بیرون ملک جانا پڑتا ہے تا ہم دو اہم عالمی مالیاتی اداروں نے اپنی رپورٹ میں یہ خوشخبری دی ہے کہ اب غیر ملکی محنت کش مزدوری کرنے پاکستان آیا کریں گے۔ ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل فنڈ فار ایگریکلچرل ڈویلپمنٹ آئی ایف اے ڈی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ایشیا اور بحرالکاہل کے علاقوں میں پچھے عشرے سے ایک تہائی تارکین وطن روز گار کی تلاش میں ان میں جاپان،سنگاپور اور ہانگ کانگ شامل ہیں ملائیشیا اور تھائی لینڈ بھی غیر ملکی کارکنوں کے ٹھکانے ہیں مگر اب پاکستان اور بھارت نے بھی لاکھوں غیر ملکی محنت کشوں کے لئے خاصی کشش پیدا کرنا شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ اگلے عشرے میں یہ رحجان مزید بڑھے گا۔ یہ رپورٹ خاندانوں کے لئے بیرون ملک سے آنے والی رقوم کا عالمی دن پہلی دفعہ منانے جانے کے موقع پر جاری کی گئی ہے۔ یہ دن کل سولہ جون کو منایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ مختلف ملکوں کے کارکنوں کی بدولت آسٹریلیا، خلیج،شمالی امریکہ، رشئین فیڈریشن اور مغربی یورپ سے ان کے خاندانوں کے لئے رقوم بھیجے جانے کا سلسلہ آئندہ عشروں میں بھی جاری رہے گا۔

مزید : صفحہ اول