ڈیرہ بگٹی، دھماکے سے تین اہلکار زخمی

ڈیرہ بگٹی، دھماکے سے تین اہلکار زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ بگٹی (آن لائن ) ڈیرہ بگٹی میں لیویز تھانے کے قریب بارودی مواد کے دھماکے میں تین لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکہ ٹلی مٹ میں لیویز تھانے کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں نائب رسالدار میاں خان ، سپاہی میر احمد اور سپاہی سراج زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزموں کی تلاش شروع کردی۔ زخمیوں کو پی پی ایل ہسپتال سوئی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے دھماکہ ٹلی میٹ میں لیویز تھانے کے قریب ہوا ، سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا

مزید :

صفحہ اول -