وفاق اور خیبرپختونخوا کے علماء اکٹھے روزے اور عیدمنانے پر متفق

وفاق اور خیبرپختونخوا کے علماء اکٹھے روزے اور عیدمنانے پر متفق

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا کے علماء اکٹھے روزے اور عید منانے پر متفق ہوگئے، مسجد قاسم علی خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی رویت ہلال کمیٹی میں نمائندگی ملنے کے بعد راضی ہوگئے۔ ملک بھرمیں عید اور روزہ ایک ہی دن ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ملک بھر میں ایک ہی روز روزہ رکھنے اور عید منانے کیلئے ملک بھر کے علمائے سے اتوار کی صبح رابطے شروع کیے اور بعد ازاں مفتی شہاب الدین پوپلزئی اور دیگر علماء سے بھی رابطہ کیا سردار یوسف نے خیبرپختونخواکے علماء کا مطالبہ تسلیم کرلیا کہ رویت ہلال کمیٹی کے مستقل ارکان کے علاوہ خیبرپختونخوا کے 2علماء کو بھی نمائندگی دی جائیگی اور مسجد قاسم علی خان کی شہادتوں کا انتظار کیا جائے گا اور رویت ہلال کمیٹی کی تصدیق کے بعد عید اور روزے کا فیصلہ کیاجائے گا۔

مزید : صفحہ اول