میٹروبس منصوبے پر عوام کا بھرپور اعتمادناقدین کے منہ پرطمانچہ ہے،زعیم قادری

میٹروبس منصوبے پر عوام کا بھرپور اعتمادناقدین کے منہ پرطمانچہ ہے،زعیم قادری

لاہور(اے این این )ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہاہے کہ میٹروبس پر تنقید کرنے والے دراصل غریب آدمی کے دشمن ہیں،میٹروبس منصوبے پر عوام کا بھرپور اعتماد اس منصوبے پر تنقید کرنے والوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔پرویزالٰہی کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ایک کھلی حقیقت ہے کہ شہباز شریف کا دور شفافیت اور ترقی و خوشحالی کا دور ہے۔اس کے برعکس ق لیگ کے عہداقتدار میں پڑھے لکھے پنجاب کے نام پر عوام کے ساتھ ڈرامہ کیاگیا۔ پنجاب میں ق لیگ کے ترقیاتی منصوبے لوٹ مار کی مثال تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی خودساختہ اعداد و شمار سے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔زعیم حسین قادری نے کہاکہ 2013ء کے عام انتخابات میں پرویزالہٰی کی شکست ان کی قابلیت اور اہلیت کے بارے عوام کی طرف سے بھرپور جواب تھااور اب انہیں یقین کر لینا چاہیے کہ دوبارہ انہیں کسی بھی طور اقتدار کے وہی مزے لوٹنے کا موقع نہیں ملے گا۔سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پرویزالٰہی اپنے لوٹ مار کے دور کو بھلا نہیں پا رہے اسی لئے وہ آئے دن کسی نہ کسی بہانے پریس کانفرنس کرکے سیاست میں زندہ رہنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ پرویز الہٰی کے دور میں قومی وسائل کی لوٹ مار کسی سے پوشیدہ نہیں اور ان کے دور حکومت میں سرکاری فنڈز کی ذاتی مفادات کیلئے بندربانٹ سے ہرشہری بخوبی واقف ہے۔انہوں نے کہاکہ بنک آف پنجاب کے وسائل کو ذاتی مفادات پر خرچ کرنے والے اور کمیونٹی سنٹرز کے نام پر ذاتی ڈیرے بنانے والوں کو عوام نہیں بھولے۔

مزید : صفحہ اول