صدر ممنون حسین اہلخانہ کے ہمراہ آج عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے

صدر ممنون حسین اہلخانہ کے ہمراہ آج عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ...

اسلام آباد(اے این این) صدر ممنون حسین اہلخانہ کے ہمراہ (آج) پیر کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہونگے اور ان کا خاندان اخراجات اپنی جیب سے ادا کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق صدر ممنون حسین اور ان کے خاندان کا یہ سفر قومی ایئرلائن کی شیڈول فلائٹ سے ہوگا ۔ صدر مملکت ٗ خاتون اول اور دیگر اہل خانہ اکانوی کلاس میں سفر کرینگے ۔ صدر مملکت کا یہ دورہ ایک ہفتے پر مشتمل ہوگا اس دوران صدر مملکت ذاتی دوستوں ٗپاکستان کمیونٹی کے افراد سے بھی ملاقاتیں کرینگے ۔ صدر مملکت کی سعودی حکمرانوں اور اعلی حکام سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔

مزید : صفحہ اول