چین: تجارتی منافع میں 65 فیصد اضافہ

چین: تجارتی منافع میں 65 فیصد اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چین نے کہا ہے کہ مئی کے دوران درآمدات میں18.1فیصد کمی ہوئی جس کے باعث اس کے تجارتی منافع میں 65 فیصد اضافہ ہوا۔ کسٹم حکام کی آف لائن رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران ملکی درآمدات کی شرح 803.33ارب یوان (129.4ارب ڈالر) رہی جو کہ مئی 2014ء کے مقابلے میں 18.1فیصد کم ہے ۔ مئی کے دوران برآمدات 1.17ٹریلین یوان رہیں جو کہ مئی 2014ء کی نسبت 2.8فیصد کم ہیں۔ درآمدات میں نسبتاً زیادہ کمی سے ملکی تجارتی منافع 366.8ارب یوان رہا جو پچھلے سال کی نسبت 65فیصد زیادہ ہے ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -