لندن:ایچ ایس بی سی 25 ہزار ملازمین فارغ کر یگا

لندن:ایچ ایس بی سی 25 ہزار ملازمین فارغ کر یگا

بین الاقوامی معروف بینک ایچ ایس بی سی دنیا بھر میں 25 ہزار ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دے گا۔ اس امر کا اعلان کرتے ہوئے بینک کی طرف سے کہا گیا ہے کہ پورٹ فولیو کی بھی تجدید کی جائے گی اور بچت مہم کے تحت 25 ہزار افراد کو ملازمت سے فارغ کیا جائے گا۔ یہ اقدام دنیا بھر میں پھیلے بینک کے دفاتر میں لاگو کیا جائے گا۔ بینک نے یہ بھی اعلان کیا کہ یہ اپنے کاروبار کو ترکی اور برازیل میں فروغ دینے سمیت ایشیا، چین اور جنوب مشرقی چین میں سرمایہ کاری میں اضافہ کر رہا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2