شمالی کوریا: غذائی پیداوار میں کمی کا خدشہ
شمالی کوریا میں طویل خشک سالی کے باعث رواں سال غذائی اجناس کی پیداوار میں 10 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے۔ اس بات کا انکشاف جنوبی کوریا کی یونیفیکیشن منسٹری نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں خشک سالی کے باعث چاول کی پیداوار کے علاقے بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس سے چاول کی پیداوار 10 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے اور اگر خشک سالی جولائی تک جاری رہی تو پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد تک ہو سکتی ہے۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا کو اکثر و بیشتر غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔