ترکی: مرکزی بینک ملکی کرنسی کو سہارا دیگا

ترکی: مرکزی بینک ملکی کرنسی کو سہارا دیگا

ترکی کے مرکزی بینک نے پارلیمانی انتخابات کے بعد غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث ملکی کرنسی (لیرا) کی گرتی شرح تبادلہ کو سہارا دینے کیلئے قلیل مدت فارن ایکسچینج ڈیپازٹس پر سود کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ بینک کے مطابق ڈالر کے ڈیپازٹس کیلئے شرح سود 4فیصد سے کم کر کے 3.5فیصد جبکہ یورو ڈیپازٹس پر 2فیصد سے گھٹا کر 1.5کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور عالمی سطح پر تبدیلیوں کے باعث یہ فیصلہ لازمی ہوگیا تھا۔

مزید : ایڈیشن 2