پانی کی کمی سے پاکستان کی معیشت کو خطرہ لاحق

پانی کی کمی سے پاکستان کی معیشت کو خطرہ لاحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث پاکستان میں پانی کی صورتحال دن بدن سنگین ہورہی ہے ،عالمی مالیاتی فنڈ کا کہنا ہے کہ پانی کی کمی سے قومی معیشت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے ،عالمی مالیاتی فنڈ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے ،آبادی میں مسلسل اضافے سے پانی کا مسئلہ بھی شدت اختیار کررہا ہے جبکہ پاکستان کوسخت موسمی حالات، سیلاب اور خشک سالی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں،جس سے زراعت ،لائیواسٹاک اورپانی کے انفراسٹراکچرکونقصان پہنچتا ہے جبکہ ڈیمزکی کمی کی وجہ سے پانی کی وافر مقدار بھی ذخیرہ نہیں کی جاسکتی ۔

مزید :

ایڈیشن 2 -