20ہزارسے کم ٹیکس واجبات پرنوٹس جاری نہیں ہوگا

20ہزارسے کم ٹیکس واجبات پرنوٹس جاری نہیں ہوگا

ایف بی آر نے 20ہزار روپے سے کم ڈیوٹی اور ٹیکس واجبات کے معاملے میں ٹیکس دہندگان کو شوکاز نوٹس جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ درآمدی کنسائنمنٹ وکنٹینر میں پیکنگ لسٹ اور انوائس موجود نہ ہونے کی صورت میں درآمد کنندہ پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اس ضمن میں ایف بی آر کی جانب سے فنانس بل 2015 میں کسٹمز ایکٹ میں ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت کسٹمز ایکٹ کی سیکشن 23(3)میں ترمیم کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ فنانس بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ میں بھی ترمیم کرتے ہوئے ٹول مینوفیکچرنگ پر بھی سیلز ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔

مزید : ایڈیشن 2