مختلف سیکٹرز کی سیلز پر الیکٹرونک مانیڑنگ متعارف

مختلف سیکٹرز کی سیلز پر الیکٹرونک مانیڑنگ متعارف

وفاقی بجٹ2015-16 میں مختلف سیکٹرز کی سیلز پر الیکٹرونک مانیٹرنگ متعارف کروا دی ہے۔ٹیکس کی چوری روکنے کے لیے حکومت نے مخصوص سیکٹرز کی سیلز پر الیکٹرونک مانیڑنگ متعارف کروا دی ہے۔ سیلز ٹیکس کے اس نئے اقدام سے حکومت نے مخصوص سیکٹرز جس میں سیگریٹ ، بیوریجز، سیمنٹ، فرٹلائیزرز اور چینی کو الیکٹرونک مانیٹرنگ کے لیے شامل کیا گیاہے جبکہ ہوٹلوں کی سیل کو بھی مانیٹرکیا جائے گا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق ان سیکٹرز میں بڑے پیمانے میں ٹیکس چوری کی شکایت ہے جس میں عام طور پر سیلز ٹیکس چوری کرنے کے لیے یہ خام مال زیادہ تر غیر رجسٹرڈ سیکٹرز سے خریدتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مصنوعات کا صحیح طور پر تخمینہ لگانا ممکن نہیں ہوتا۔

مزید : ایڈیشن 2