حکومت ہر3ماہ بعد6 ارب ادا کرنے کی پابند

حکومت ہر3ماہ بعد6 ارب ادا کرنے کی پابند

حکومت سرکلر ڈیٹ کی مد میں لئے گئے قرضے کی ادائیگی کے لئے بینکوں کو ہر سہ ماہی میں چھ ارب روپے ادا کرنے کی پابند ہے، نوے روز میں ادائیگی نہ ہونے کی صورت میں حکومت کو ری پیمنٹ کا سامنا کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے تین سو ساٹھ ارب روپے سرکلر ڈیٹ کی ادائیگی کے لئے بینکوں سے قرضہ لیا تھا، جس پر دو ارب روپے ماہانہ سود کی مد میں ادا کیا جانا تھا، تاہم دو سال کے لئے حکومت کو دی گئی بینک ضمانت ختم ہونے کے بعد حکومت سہ ماہی بنیاد پر بینکوں کو چھ ار ب روپے ادا کرنے کی پابند ہے

مزید : ایڈیشن 2