بیڈ ویئر مصنوعات کی برآمدات بڑھ گئیں

بیڈ ویئر مصنوعات کی برآمدات بڑھ گئیں

یورپ کو پاکستانی بیڈ ویئر مصنوعات کی برآمدات کا حجم رواں مالی سال2014-15 کے دوران ابتک 35کروڑ23لاکھ19ہزار ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال2013-14کی کل 31کروڑ 85لاکھ64ہزار ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 7.81فیصد زائد ہے۔وفاقی ادارہ برائے شماریات کے اعدادو شمار کے مطابق یورپی ممالک کو برآمد کی جانیوالی پاکستانی بیڈ ویئرز میں برطانیہ سرفہرست ملک ہے جس کو 7کروڑ16لاکھ69ہزار ڈالر ‘جرمنی کو 3کروڑ26لاکھ57ہزار ڈالر‘بلجیئم کو 2کروڑ 46لاکھ43ہزار ڈالر‘ہالینڈ کو 2کروڑ16لاکھ10ہزار ڈالرکی برآمدات کی گئیں۔

مزید : ایڈیشن 2