ترک کمپنی کی زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری

ترک کمپنی کی زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری

سیکرٹری زراعت پنجاب راشد محمود نے کہا ہے کہ ترک کمپنی پاکستان میں زراعت کے شعبہ میں 5منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔ پنجاب میں زراعت کے شعبہ میں تعاون اور سرمایہ کاری کے لیے جن منصوبوں پر اتفاق کیا ان میں ڈرپ اریگیشن سسٹم ، تصدیق شدہ بیج کی تیاری ، آم، امرود اور آلو کی ویلیوایڈیشن کے علاوہ بائیو گیس ٹیکنالوجی سے مربوط کرتے ہوئے کنٹریکٹ فارمنگ اور ہائڈرو پونک فارمنگ شامل ہیں۔

مزید : ایڈیشن 2