ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع

ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع
ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع کر دی گئی ہے ، جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ ایان علی اپنا پہلا روزہ جیل میں ہی افطار کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق ایان علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا جبکہ آج ان کی پیشی کے موقع پر جج کی عدم حاضری اور سانحہ ڈسکہ کے وکلاءکے ہڑتال کے باعث عدالتی کاروائی ممکن نہ ہو سکی ۔ ان وجوہات کی بناءپر ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 جون تک توسیع کر دی گئی ہے اور ان انہیں 29 جون کو ایک مرتبہ پھرعدالت پیش کیا جائے گا ۔ یاد رہے ممکنہ طور پر 19 جون بروز جمعتہ المبارک سے رمضان المبارک کا آغاز ہو رہاہے اور ایان علی کی پہلی افطاری جیل میں ہی ہو گی ۔ 

مزید :

راولپنڈی -