بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا:ممنون حسین

بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا:ممنون حسین
بھارت پاک چین اقتصادی راہداری کو کامیاب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتا:ممنون حسین

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت نے انتہائی نا مناسب رد عمل دیاہے کیونکہ بھارت اس منصوبے کو کامیاب ہوتا دیکھنا نہیں چاہتا۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہناتھا کہ پاکستان عوا م امن اور خوشحالی چاہتی ہیں ،پاکستان کی مسلح افواج نے ملکی دفاع میں ناقابل فراموش قربانیاں دیں ہیں اور پاکستان تمام چیلنجز پر قابو پانے کی مکمل صلاحیت رکھتاہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاک چین اقتصادی راہداری پر نا مناسب ردعمل اظہار کے بعد ہمیں دانشمندی سے اس منصوبے کیخلاف مذموم مقاصد کا مقابلہ کرنا ہوگا ۔ممنون حسین نے کامیابی سے کورس مکمل کرنے والے تمام گریجوایٹس میں اسناد تقسیم کی اور اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورس قومی سلامتی سے متعلق حکمت عملی واضح کرنے میں مدد دیتاہے ۔

مزید : قومی /Headlines