مسئلہ کشمیر سمیت پانی کا مسئلہ حل کیے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ، برما کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا: سرتاج عزیز

مسئلہ کشمیر سمیت پانی کا مسئلہ حل کیے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ، برما ...
مسئلہ کشمیر سمیت پانی کا مسئلہ حل کیے بغیر بھارت سے مذاکرات ممکن نہیں ، برما کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا: سرتاج عزیز

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )مزیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی بات کرتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر اور پانی کا مسئلہ حل کیے بغیر پاکستان بھارت سے مذاکرات نہیں کرے گا کیونکہ ان مسائل کے حل کے بغیر مذاکرات کرنا نا ممکن ہے ۔دوسری جانب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے برما کی صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک چین راہداری منصوبے سے کچھ لوگ خوش نہیں ہیں لیکن اس منصوبے کو کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ میڈیا کو جاری بیان میں سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے اشتعال انگیز بیانات دیے جا رہے ہیں لیکن یہ معاملہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں اٹھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت پانی کے مسئلے پر بات کیے بغیر مذاکرات کا عمل ممکن نہیں ہے ۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت سے اگر پاکستان کی دوستی ممکن نہیں ہے تو کم سے کم دونوں ممالک کے درمیان ٹینشن فری تعلقات ہونے چاہیئے ۔ برما کے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے او آئی سی کا اجلاس کل جدہ میں طلب کیا گیا ہے جس میں او آئی سی مملک کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس میں برما کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں