آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ،قومی ٹیم چھٹے نمبر پر ،ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں یونس خان چھٹے اور مصباح الحق نویں نمبر پر موجود

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ،قومی ٹیم چھٹے نمبر پر ،ٹاپ ٹین بیٹسمینوں ...
آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری ،قومی ٹیم چھٹے نمبر پر ،ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں یونس خان چھٹے اور مصباح الحق نویں نمبر پر موجود

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستان اپنے پوزیشن برقرار رکھے ہوئے چھٹی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ساوتھ افریقہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہے ۔

آئی سی سی کی جاری کر دی تازی ریکنگ کے مطابق دوسرے نمبر پر آسٹریلیا،تیسرے پر نیوزی لینڈ،چوتھے پر انڈیا ،پانچویں پر انگلینڈ،ساتویں پر سری لنکا،آٹھویں پر ویسٹ انڈیز،نویں پر بنگلہ دیش اور دسویں پوزیشن پر زمبابوے براجمان ہے ۔

آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹسمین میں قومی کرکٹ کے ٹیم کے کھلاڑی یونس خان چھٹی جبکہ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں پہلے نمبر پر سٹوین سمتھ ، دوسرے پر کمار سنگاکارا،تیسرے پر اے بی ڈویلیئرز ،چوتھے پر ہاشم آملہ ،پانچویں پر انجلیو میتھیوز،ساتویں پر جوئے روٹ ،آٹھویں نمبر پر کین ویلیم سن،اور دسویں نمبر پر ڈیوڈ وارنر موجود ہیں ۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبر پر ڈیل سٹین،دوسرے پر جیمز انڈرسن ، تیسرے پر ٹرنٹ بولٹ ، چوتھے پر ریان حارث ،پانچویں پر رنگنا ہیراتھ ،چھٹے نمبر پر مچل جانسن ،ساتویں پر سٹارٹ براڈ ،آٹھویں پر وارن فلنڈر، نویں پر مورنے مورکل اور دسویں پر ٹیم سوتھی براجمان ہیں جبکہ ٹاپ ٹین باولرز میں قومی کرکٹ ٹیم کا کوئی باولر شامل نہیں ہے ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں