سندھ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے 10 بلین روپے مختص کیے ہیں : قائم علی شاہ

سندھ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے 10 بلین روپے مختص کیے ہیں : قائم ...
سندھ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کیلئے 10 بلین روپے مختص کیے ہیں : قائم علی شاہ

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) رزاق آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں ایلیٹ فورس کی 25 ویں پاسنگ آﺅٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کو جدید ہتھیاروں سے لیس کر کے ناقابل شکست فورس بنا رہے ہیں اور اسی لیے صوبائی حکومت کی جانب سے پولیس کے لیے 10 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی کوششوں سے ایلیٹ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا تھا اور دہشت گردی کا جلد خاتمہ کرنے کے لیے سندھ پولیس کو جدید تربیت دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کاروائیوں میں تیزی آئی ہے جس کے بعد بھتہ خوری سمیت دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے ۔ قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے سانحہ شکار پور اور سانحہ صفورہ کے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے پر پولیس کو انعام دیا گیا تھا جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ۔

مزید : کراچی /اہم خبریں