پاکستانی پرچم لہرانے والے کشمیری لیڈروں کو گولی مار دیں، پراوین توگڑیہ کی ہرزہ سرائی

پاکستانی پرچم لہرانے والے کشمیری لیڈروں کو گولی مار دیں، پراوین توگڑیہ کی ...
پاکستانی پرچم لہرانے والے کشمیری لیڈروں کو گولی مار دیں، پراوین توگڑیہ کی ہرزہ سرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) انتہا پسند ہندو تنظیم ’’وشوا ہندو پریشد‘‘ کے لیڈر اور تاریخی بابری مسجد کو شہید کرانے کے مرکزی کردار پراوین توگڑیہ نے پھر ہرزئی سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مار دینی چاہئے۔ ضلع کچھ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فسادی ہندو لیڈر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم کا بار بار لہرایا جانا تشویش کی بات ہے اور جو لوگ ایسا کرتے ہیں یا پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے ہیں انکے سینوں میں گولیاں مارنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کی حکومت پاکستان نواز حریت لیڈروں کیخلاف سخت اقدام نہیں اٹھا رہی جس کی وجہ سے حریت لیڈروں کو ایسی ’’وطن دشمن‘‘ سرگرمیوں کی شہ مل رہی ہے جبکہ مودی سرکار نے بھی اس حوالے سے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جس سے حریت پسندوں کے روبروز حوصلے بڑھ رہے ہیں۔